ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جب تک رام مندر بن نہیں جاتا مسئلہ ختم ہونے والا نہیں: سمترا مہاجن

جب تک رام مندر بن نہیں جاتا مسئلہ ختم ہونے والا نہیں: سمترا مہاجن

Wed, 28 Nov 2018 19:41:44    S.O. News Service

اندور ،28؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)مدھیہ پردیش انتخابات کے درمیان لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے رام مندر مسئلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مندر نہیں بن جاتا یہ مسئلہ ختم نہیں ہونے والا ہے۔انتخابات کے وقت رام مندر تعمیر کی باتیں طول پکڑنے والے سوال پر مہاجن نے کہا کہ مسئلہ چل رہا ہے یا نہیں یہ تو انتخابات کے وقت کوئی کچھ بھی بول دیتا ہے، مگر ہندوستانیوں کے دلوں میں رام مندر کا مسئلہ ہے اور جب تک مندر نہیں بن جاتا یہ مسئلہ ختم نہیں ہونے والا ہے۔اور مندر بننے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں رام بنے رہیں گے۔

بتا دیں کہ آج مدھیہ پردیش کے تمام 52 اضلاع کی 230 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
 


Share: